سرینگر/25فروری: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے موقعے پر بھارت کی راجدھانی نئی دلی میں تشدد بھڑکانے کے پیچھے جن لوگوں کا ہاتھ ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا کیوں کہ اس واقع سے بھارت کی دنیا میں شبیہ بگڑ گئی ہے ۔ وزیر مملکت جے کشن ریڈی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی کے پیچھے کن عناصر کا ہاتھ ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورہ کے دوران پیر کو دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مسئلہ پر بھڑکے تشدد کو ملک کی شبیہ کو بگاڑنے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے دہلی میں بھڑکے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کے دوران اس طرح کے واقعات سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعہ سے ملک میں امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں اور اس سے ملک کی شبیہ پر منفی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کیلئے ذمہ دار لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ دہلی کے موج پور میں پرتشدد مظاہرہ کے دوران ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ اس دوران تین لوگوں کی موت بھی خبر ہے۔ علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں ، مگر قابو میں بتائے جارہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.