معاملہ وی پی این کا: مسافر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران باریک بنی سے موبائل فونوں کی جانچ

سرینگر/24فروری/کے این ٹی // جموں و کشمیر پولیس نے وادی میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والے صارفین پر (UPA) کے تحت کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ جنوبی کشمیر میں فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں۔جس دوران درجنوں مقامات پر عارضی ناکے قائم کرکے مسافروں گاڑیوں سے سواریوں کو اتار کر انہیں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر متنبہ کیا جاتا ہے۔فوج اور فورسز کی اچانک کاروائی سے جہاں لوگوں میں خوف و ہراس قائم ہوگیا ہے وہیںکئی اینڈرائڈ موبائیلوں چلانے والوں نے ان کا استعمال کرنا ہی چھوڈ دیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے افواہ بازی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی پابندی کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر میں فوج نے ناکے لگا کر موبائیلوں میں وی پی این ڈاونلوڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں جنوبی قصبہ ترال،راجپورہ،بجبہاڑہ،شوپیان اور کولگام میں محاصروں اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔عام لوگوں نے بتایاکہ ان قصبوں اور دیہاتوں میں فوج نے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان افراد کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے گی جس کے موبائل پر وی پی این ڈوان لوڈ ہوگا۔شوپیان کے مول چتراگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ ان کے علاقے میں جس طرح فوج موبائیلوں کی جانچ کرکے وی پی این کا استعمال کرنے والوں کا کھوج کر رہی ہے اس نے مصیبت سے چھٹکارا پانے کیلئے اینڈرائڈ موبائل کا استعمال کرنا ہی چھوڈ دیا ہے۔ادھر کاکاپورہ کے مضافات میں رہنے والے لوگوں کا کہناتھا کہ ان علاقوں میں فورسز نے خصوصی ناکے بٹھاکر سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی ہے۔کے این ٹی نے ان واقعات کو لیکر جب پولیس کے ایک اعلی آفسر سے رابطہ قائم کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ریاستی پولیس نے پہلے سے ہی ایک سو کے قریب سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کی نشاندہی مکمل کردی ہیں۔اور یقینا ان میں سے زیادہ تر نوجوانوں کا تعلق جنوبی اضلاع سے ہیں۔

Comments are closed.