بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات بحال کرنے کی ضرورت /ایم کے نارائنن

جموں کشمیر میں مواصلاتی پابندیوں سے غلط فمہیاں پیدا ہونے لگی

سرینگر 24فروری : بھارت کے قومی سلامتی کے سابق مشیر ایم کےNarayanan نے اس بات پرز ور دیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بنگلور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی قیادت کے ساتھ سیاسی رابطوں کی بحالی کی وکالت کی۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے پاس وادی میں آرٹیکل 370 میں ترمیم کے فیصلے کے بارے میں اقدامات پر وضاحت کیلئے سفارتی لحاظ سے وقت ختم ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر متحد نہیں ہے جبکہ مسلسل گرفتاریاں اور مواصلاتی،پابندیاں بھی صورتحال کے بارے میں غلط فہمیوں کا باعث بن رہی ہیں۔سابق مشیر ایم کےNarayanan نے اس بات پرز ور دیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

Comments are closed.