پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
کشمیر معاملے پر چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ، ہند پاک امن کا راستہ اختیار کریں /چینی دفتر خارجہ
سرینگر 24فروری : چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔اسی دوران کشمیر مسئلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر پر چین کا موقف واضح ہے جبکہ اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کا راستہ اختیار کرنے کی بجا ئے مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں تاکہ خطے میں امن کے لیے سازگار ماحول میسر ہو ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا، حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیاگیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فی ہے ۔ تنازعہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشیدگی کا راستہ اختیار کرنے کی بجا ئے ہند پاک مذاکراتی عمل پر زور دینا چاہئے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں تاکہ خطے میں امن کے لیے سازگار ماحول میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے خواہش مند ہیں، پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہئے، اس حوالے سے پاکستان کے اقدام خوش آئند اور قابل ستائش ہیں۔(سی این آئی )
Comments are closed.