موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی آنے کا امکان

بدھ سے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر 24فروری : وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ بدھ سے وادی کے بالائی علاقوںمیں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ کے روز سے وادی میں کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری اور بارش کا امکان ہے ۔اسی دوران سوموار کو بھی دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی تاہم شام دیر گئے مطلع آبر الود ہوا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں کچھ دن موسم خشک رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں بدھ سے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ تک رہ سکتا ہے اور سنیچروار سے پھر موسم بہتر ہونے کی امید ہے ۔ ادھر سوموار کو بھی دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی ۔ شہر سرینگر میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.2ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پہلگام میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے ہے جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.1ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قاضی گنڈ کا 1.0درجہ حرارت اور گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.0ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادھر کپوارہ میں منفی 1.2ڈگری سیلئس اور کورکرناگ میں0.4درج کرلیا گیا ہے.

Comments are closed.