دفعہ 370کی مسوخی کے بعد وادی کے حالات میں بہتری آئی ، پنڈت گھر واپسی کیلئے تیار رہیں / اشوک کول
کشمیری پنڈتوں کی عزت اور وقار کے ساتھ جلد وادی میں واپسی کیلئے تیاریاں جاری
سرینگر 24فروری : مرکزی سرکار کشمیری پنڈتوں کی محفوظ ماحول میں عزت اور وقار کے ساتھ جلد وادی میں واپسی پر کام کر رہی ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے سنیئر لیڈر اور جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوںکہ تمام مہاجر پنڈتوں کو وادی میں واپس جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں صورتحال میں بہتری آرہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق آل پارٹیز مائیگرینٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی (اے پی ایم سی سی) کے اشتراک سے ہرمکھ گنگا (گنگبال) ٹرسٹ (ایچ جی جی ٹی) کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ تقسیم تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیری پنڈتوں کی محفوظ ماحول میں عزت اور وقار کے ساتھ جلد وادی میں واپسی پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر واپسی کیلئے تیار رہیں ۔ جس کے لئے وہ گذشتہ تین دہائیوں سے منتظر ہیں۔کول نے کہا کہ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیری پنڈتوں کو وادی میں واپس جانا ہے۔ اور مرکزی سرکار جلد ہی اس پر حتمی فیصلہ لے رہی ہے ۔ اشوک کول نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور کشمیری پنڈتوں کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس جانا پڑے گا۔”وادی میں مندروں کی بحالی اور بحالی کے لئے اے پی ایم سی سی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وادی میں اہم مندروں اور مزارات کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کی حمایت کرے گی۔اے پی ایم سی سی نے جنوبی کے کے میں قدیم سورج مندر مارٹینڈ کی تعمیر نو کے لئے بھی ایک مہم چلائی رہے ہیں ۔
Comments are closed.