سرینگر/23فروری: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی آڑ میں عسکریت پسندوں کو اس پار دھکیلنے کی برابر کوشش کررہا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں سخت اضافہ ہوگیا ہے تاہم فوج پاکستان کی اس ناپاک کوشش کو ناکام بنانے میںکامیاب ہورہی ہے ۔ وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیاکا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ غلط افواہیں پھیلاکر امن میں رخنہ ڈالنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس چیف دلباغ سنگھ نے وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپگنڈا کرنے والوں اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی حالات کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کا مقصد ایسے عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے جو سوشل میڈیا پر غلط افواہیںپھیلاکر حالات بگاڑنے کی فراق میں رہتے ہیں ۔ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہورہی ہے اور پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کیلئے لائن آف کنٹرول پر بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے تاہم ہماری فوج ان دراندازی کو کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دی گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی ملٹنٹوں کو جموں کشمیر میں داخل کرنے اور یہاں کے خرمن امن کو بگاڑنے کی ناپاک کوشش پاکستان براربر کرتا رہتا ہے اور آج بھی اُس پار ملٹنٹنوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے جن میں سے اکثر پاکستانی نژاد ہیں تاہم پاکستان کے ان منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ 5اگست کے بعد جموںکشمیر میں تشدد آمیز واقعات میں نمایاںکمی آئی ہے اور اب مقامی نوجوان جنگجوئوں کے صفوں میں شامل نہیں ہورے ہیں جو ہمارے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.