کشمیر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ سیاسی لیڈران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی / رام مادھو
جموں کشمیر میں معمول کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کے خواہشمند
سرینگر/23فروری : بی جے پی پارٹی کے تمام لوگ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی صورتحال معمول کی سیاسی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے ماحول سازگار بن جائے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ لیڈران کی نظر بندی عمل میں لائی گئی ۔ ا نہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر کے حالات ساز گار ہونے کے ساتھ ہی تمام لیڈران کو سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ سے متعلق راجنا تھ سنگھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کے تمام ممبران چاہتے ہیں کہ جمو ں کشمیر میں دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے ماحول کو ساز گار بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کچھ رہنماؤں کی نظربندی کے لئے کچھ دفعات کی استدعا کی تھی ۔تاہم چونکہ صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور معاملات میں کوئی حرج نہیں ہے ، ہر ایک کو اپنی سیاسی سرگرمی کرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ "ہم سب چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی صورتحال معمول کی سیاسی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے لئے اتنا موزوں بن جائے۔خیال رہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی کی جلد حراست سے ان کی نظربندی سے رہائی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ (سی این آئی )
Comments are closed.