شمالی کشمیر میں کل ملا کر 19عسکریت پسند سرگرم ، حالات پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں /ڈی آئی جی شمالی کشمیر کی پریس کانفرنس
بارہ مولہ میں حزب کے سرگرم جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے
مجید شیری
سرینگر22 فروری: بارہ مولہ پولیس نے حزب سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو ناکہ چیکنگ کے دوران اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ڈی آئی جی کے مطابق شمالی کشمیر میں فی الوقت 19عسکریت پسند سرگرم ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے۔ تفصلات کے مطابق بارہ مولہ میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی شمالی کشمیر محمد سلیمان چودھری نے کہاکہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی نے ایک سرگرم جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 29آر آر ، 176بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طورپر ٹاپر کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایاجس دوران ایک نوجوان نے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم مستعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے نوجوان کا تعاقب کرکے اُس کو حراست میں لے کر اُس کی شناخت حزب کے سرگرم جنگجو جنید فاروق پنڈٹ عرف ابو طلہٰ ساکن ہامرے پٹن کے بطور کی۔ ڈی آئی جی کے مطابق مذکورہ جنگجو نے جون 2019میں ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعد میں اُس کی بندوق لئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ جنگجو کے قبضے سے ایک چینی پستول دو میگزین، اور 13گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس نے پٹن تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔ شمالی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے کہاکہ فی الوقت نارتھ کشمیر میں 19عسکریت پسند سرگرم ہے۔ انہوںنے کہا کہ امن و امان کے قیام کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں مل جل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شمالی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ حالات پر گہری نظر گزر رکھی جارہی ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
Comments are closed.