سرینگر/22فروری : جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی سے عوام کافی خوش ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مودی سرکار کے فیصلوں کے بارے میں عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ملک کو تعمیر و ترقی کی اونچائی تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بہار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے بی جے پی کے صدر بے پی نڈا نے کارکنوں سے کہا کہ وہ مودی سرکار کے اقدامات سے متعلق "غلط معلومات” دور کریں جیسے آرٹیکل 370 کے دفعات کو منسوخ کرنا اور ٹرپل طلق کو قابل سزا جرم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ مودی سرکار نے جو بھی فیصلے لیں وہ عوام کی فلاح و بہود کیلئے اٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند ہے اور لوگوں سے جو بھی وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370کی موجودگی سے تعمیر و ترقی میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی تھی تاہم اس کا اب دور کیا گیا اور جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں اب ہمووار ہو گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمو ں کشمیر اور لداخ کی مجموعی ترقی کیلئے بی جے پی سرکار پابند عہد ہے اور اس کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانے ہونگے ان کو اٹھایا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.