سرینگر/22فروری /سی این آئی// چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کام دورہ کریں گے، پاکستانی حکومت نے چینی صدر کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں، چینی صدر کے دورے سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ چین اور دیگر برادر ممالک نے پورے عمل میں پاکستان کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔چینی صدر پاکستان کے ساتھ تنازعہ کشمیر کے علاوہ ہندوپاک کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی بات کریں گے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کام دورہ کریں گے، حکومت نے چینی صدر کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں، چینی صدر کے دورے سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ چین اور دیگر برادر ممالک نے پورے عمل میں پاکستان کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔ پاکستانی خزانہ حفیظ شیخ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ، جس میں سی پیک منصوبے میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات سمیت چینی صدر کے دورہ پاکستان کے لیے انتظامات اور استقبال کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔پاک مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کام دورہ کریں گے۔ جس دوران تنازعہ کشمیر اور ہندوپاک کے مابین جاری کشیدگی پر بھی بات ممکن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چین پاکستان کے کشمیر کے حوالے سے موقف کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، سی پیک منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان چینی صدر کے دورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چینی صدر کا دورہ پاکستان سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین کرونا وائرس پر قابو پانے کیلے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ مشیر برائے خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔ چین کے صدر کا پاکستان میں عزت و احترام کے ساتھ بھرپور خیر مقدم کریںگے۔ انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں بھرپور اور واضح حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر برادر ممالک نے پورے عمل میں پاکستان کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔پاک وزیر اعظم کے مشیر نے چین میں کورونا وائرس سے اموات پر سفیر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ چین کے سفیر نے کہا کہ چین کے عوام کے لئے یہ مشکل وقت ہے تاہم چین کی حکومت عزم کے ساتھ اس وباء سے نبردآزما ہے اور اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی اور ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت اورعوام ک اشکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری اور دونوں ممال کے درمیان تجارت میں اضافہ سے متعلق صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ اس منصوبہ پر پیشرفت جاری ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور فریقین نے اقتصادی تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.