اگر واگورہ کنی پورہ کا علاقہ تین ماہ سے پانی سے محروم

پی ایچ ای کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں

سرینگر22 فروری//یو پی آئی // اگر واگورہ کنی پورہ کا علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ، لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تین ماہ قبل پائپ لائن بچھائی گئی تاہم اس کو مین پائپ لائن کے ساتھ نہیں جوڑا گیا جس وجہ سے تین درجن علاقے پانی کی ایک ایک بوندھ کیلئے ترس رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق اگر واگورہ کنی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں تین درجن علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تین ماہ قبل علاقے میں پائپ لائن بچھائی گئی تاکہ لوگوں کو پانی میسر ہو سکے تاہم اس پائپ لائن کو مین کنکشن کے ساتھ نہیں جوڑا گیا جس وجہ سے یہ پروجیکٹ بھی ناکام ہو کے رہ گیا ہے اور لوگ پینے کے پانی کی خاطر در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ پی ایچ ای کے اعلیٰ آفیسران کو بھی اس بارے میں جانکاری فراہم کی گئی مگر افسوس اس بات کا ہے کہ لوگوں کی خدمت کیلئے تعینات آفیسران اور اہلکار کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ۔ مقامی لوگوں نے پی ایچ ای کے چیف انجینئر سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.