رام بن میں المناک سڑک حادثہ،ٹرک ڈرائیور موقعہ پر ہی ازجاں

سرینگر/22فروری : سرینگر جموں شاہراہ پر سڑک کے ایک المناک حادثے میں ٹرک ڈرائیور لقہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگرجموںشاہراہ پر رام بن کے قریب اس وقت المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ٹرک ہفتے کی صبح رام بن کے مقام پر اچانک گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ المناک حادثے میں ہلاک ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت جگدیش کمارجس کی عمر 40سال کی تھی اور وہ ادھم پور ضلع کے رام نگر علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک واشنگ مشینز اور ریفریجریٹرز سے بھراہوا تھااور یہ گاڑی جموں سے سرینگر کی طرف جا رہی تھی۔پولیس افسر نے کہا کہ ہ قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاش کمار کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

Comments are closed.