ٹرمپ فیملی کے ساتھ تاج محل دیکھنے آگرہ نہیں جائیں گے/ وزیر اعظم نریندر مودی

احمد آباد گجرات میں وزیر اعظم ٹرمپ کے استقبال کیلئے دستیاب رہیں گے /سرکاری ذرائع

سرینگر/22فروری /سی این آئی// امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ نریندر مودی کے آگرہ جانے کی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کی فیملی کا تاج محل جانا انہیں تاریخی ورثہ کو اپنی سہولیات کے مطابق دیکھنے کا موقع دینا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ٹرمپ کے ساتھ نریندر مودی کے آگرہ جانے کی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کی فیملی کا تاج محل جانا انہیں تاریخی ورثہ کو اپنی سہولیات کے مطابق دیکھنے کا موقع دینا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پیر کو آگرہ میں تاج محل دیکھنے جارہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی ممبر کے ساتھ موجود رہنے کا امکان نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو تقریبا دوپہرکو احمدآباد پہنچیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24-25 فروری کو ہندوستان کے دورہ پر آرہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور خصوصی وفد کے ساتھ 24 فروری کو ہندوستان پہنچیں گے۔ احمدآباد میں ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد ٹرمپ تاج محل کے دیدار کیلئے پیر کی دوپہر آگرہ روانہ ہوں گے اور آخری مرحلے میں وہ راجدھانی دہلی پہنچیں گے۔وزیر اعظم مودی پیر کو احمد میں آباد ہوں گے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا شاندار استقبال ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جب وہ دہلی آئیں گے تو ان کے ساتھ وزیر اعظم بھی موجود ہوں گے۔ جہاں 25 فروری کو باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔( سی این آئی )

Comments are closed.