سنگرونی پلوامہ میں جنگل سمگلنگ عروج پر،سرسبز سونے کی لوٹ جاری
سرینگر /22 فروری/کے این ٹی//پلوامہ کے سنگرونی علاقے میں سرسبز سونے کی لوٹ جاری ہے جبکہ اس سمگلنگ میں محکمہ سے وابستہ کچھ اہلکار بھی سمگروں کی معاونت کررہے ہیں۔ادھر محکمہ نے سمگلنگ کے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ سمگلنگ مخالف فورس اور پولیس نے مشترکہ کاروائیوں کے دوران 7سمگلروں کو گرفتار کرکے انہیں سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کو ملی اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں سرسبز جنگلات کی سمگلنگ عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پلوامہ کے سنگرونی علاقے کے جنگلات میں کہیں اہم کمپارٹمنٹ پر اپنا دبدبہ قائم کرکے وہاں سرسبز سونے کی لوٹ کے علاوہ کہیں ایک جگہوں پر قبضہ ناجائز جماکر وہاں تعمیرات کھڑے کردئے ہیں۔باوثوق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپارٹمنٹ نمبرات 29،30،31،32اور 33 سے ہزاروں فٹ لکڑی سمگ کرکے بازاروں میں بڑے داموں فروخت کردی گئی ہیں۔اور محکمہ کے افسران خاموش تماشائی بن کر چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں۔ادھر لکڑی سمگلنگ جنگلات ملازمین کی سمگلروں سے سازباز اور دیگر سنگین نوعیت کے الزامات کو جب رینج آفسر رومشی رینج پلوامہ کے پاس رکھا گیا تو انہوں نے تمام تر الزامات کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل انہوں نے ریاستی پولیس معاونت سے سمگلروں کے خلاف ایک زوردارمہم چھیڑ رکھی ہے جس کے تحت ابھی تک سات سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان پر سیفٹی ایکٹ کاڈوزیر تیارکردیا ہے۔آفسر موصوف کے مطابق سمگلروں کے خلاف کمرتوڈ کاروائیوں کا سلسلہ برابر جاری ہے اور یہ کہ ان کامیاب کاروائیوں میں رخنہ ڈالنے کیلئے سمگلروں نے ملازمین کی شبیہ کو بگاڈنے کیلئے الزام تراشی کاسلسلہ شروع کردیا ہے جو کہ صداقت سے بعید ہیں۔
Comments are closed.