سرینگر/22فروری : کورونا وائرس سے لداخ میں ایک شہری کی موت کی خبروں کے بیچ سکریٹری سیاحت لداخ نے خبرو ں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لیہہ میں کورنا وائرس کا کوئی بھی کیس نہیں پایا گیا۔سی این آئی کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے جاری پھیلائو کے بیچ میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں بھی شائع ہوئی تھی لداخ کے لہہ علاقے میں وائرس سے ایک شہری کی موت واقع ہوئی جبکہ دو کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ خبروں کو سختی مسترد کرتے ہوئے سکریٹری سیاحت لداخ نے واضح کیا کہ لیہہ میں کورنا وائرس کا کوئی بھی کیس نہیں پایا گیاانہوں نے کہا کہ لہہ میں کورونا وائرس کے بارے میں جو بھی بات کہی جا رہی ہے وہ غلط ہے، لیہہ ضلع میں کوئی کورونا وائرس کا کیس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ اس معاملے میں محفوظ ہے۔اس سے قبل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ایس این ایم ہسپتال لیہہ نے ایک سرکاری اعلامیئے میں بتایا تھاکہ دو مریضوں کو کرونا کی علامات کی وجہ سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔جن میں سے ایک مریض کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)اور دوسرے کو عام آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا تھاکہ ضلع لیہہ کے گاوں پیانگ کے رہنے والا ایک مریض میں بھی اسی طرح کی علامات پائی گئی ہیں۔کورونا وائرس چین سے کے ووہان شہر سے پھیلا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.