ایم ڈی ہینڈی کرافٹس جسونت سنگھ دواء نوکری سے معطل

سرینگر/21فروری: جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے بدعنوانی کے کیسوں میں ملوث جموں و کشمیر ہینڈی کرافٹس کے منیجنگ ڈرایکٹر جسونت سنگھ دواء کو نوکری سے معطل کردیا ہے۔جبکہ ڈرایکٹر ہینڈی کرافٹس مسرت الاسلام کو اس کی جگہ کارپوریشن کے منیجنگ ڈریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کی ہدائت دی گئی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ انسداد بدعنوانی بیرو نے پچھلئے سال10اکتوبر جسونت سنگھ دواء اور دیگر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔سرکاری قواعد و ضوابط کو بلائے طاق رکھ کر سامبق ناظم اسیکاپ نے ریکارڈ میں قلم زنی کے علاوہ اپنے بھتیجے کو غیر قانونی ترقی وغیرہ کے علاوہ انسداد بدعنوانی بیرو نے کہیں اور ضابطوں میں بھی ملوث قرار دیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ضابطہ 3131قواعد 1956 کے تحت جسونت سنگھ دواء کو معطل کردیا ہے۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.