سرینگر/21فروری: وادی کشمیر کے ندی نالے چشمے اور جھیل اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ واقعی پانی جیسا انمول تحفہ عطا کر کے قدرت نے اس حسین خطے کو اپنی خاص کریمی سے نواز ہے مگر کء خود غرض اور لا پرواہ لوگوں نے خالق کائنات کی اس مہربانی کی قدر نہیں کی جس کی وجہ سے وادی کی متعدد جگہوں پر درجنوں کی تعداد میں سوتے اور چشمے خشک ہو گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر ندی نالوں اور دریاؤں کے ساتھ اس قدر کھلواڑ کیا گیا ہے کہ انکا وجود ہی خطرے میں پڑ گیا ہے سی این آئی نمائندے کے مطابق چند دہائیاں قبل وادی کے چشمے سوثے اور جھیل صاف و شفاف پانی سے لبریز ہوا کرتے تھے اور پانی کے حوالے سے لوگوں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنے پر مجبور نہیں ہونا پڑتا تھا اور ندی نالوں کا یہ حال تھا کہ لوگ مئنہ ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ ان میں نہانے کا بھر پور مزہ لیا کرتے تھے اور حتی کہ دریاؤں سے بہنے والے آبِ ذولال کو بلا کسی جھجک کے استعمال میں لایا جاتا تھا مگر شومئی قسمت کہ متعدد مقامات پر ندی نالوں اور دریاؤں سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والے چند لالچی لوگوں نے انکے وجود کو کافی حد تک نقصان پہنچایا جبکہ ان میں غلاظت اور گندگی ڈالنے سے اجتناب نہیں کیا گیا چشموں ندی نالوں اور سوتوں کی دیکھ ریکھ اور ان کی حفاظت کا کام سرکار بہ احس خوبی انجام دے رہی ہے تو وہی اس حوالے سے عام لوگوں کو بھی اپنی بھر پور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ثاکہ پانی جیسی انمول شئے کی حفاظت کو بزی حد تک یقینی بنایا جا سکے ورنہ کہیں نہ کہیں سے پانی کی عدم دستیابی کا جن بوتل سے باہر آ کر عام صارفین کو پریشانی میں مبتلا کرتا رہے گا اور اکثر وبیشتر سینچائی سے محروم رہنے والے کھیت اور باغات خشکی کی مار جھلتے رہیں گے دریں اثنا قاضی گنڈ کا پانزتھ ناگ چشمہ آجکل اپنی لٹی ہوئی شان وشوکت پر خون کے آنسو بہا رہا ہے۔ نمائندے کے مطابق پانزتھ ناگ چشمے کا پانی میٹھا اور شفاف ہونے کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے اور مقامی آبادی اسے پینے کے لئے بھی استعمال کرتی ہے اور ساتھ ہی اسکے پانی سے تقریباً 25 دیہات کی سینکڑوں کنال اراضی بھی سیراب ہو جاتی ہے مگر اس چشمے کے صاف پانی کو پراکندہ کرنے اور اسکے کناروں پر پیڑ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ اسے نکلنے والی نہر کو جگہ جگہ خسو خاشاک کی نذر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسکی حیت متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی آبادی نے چشمہ پانزتھ ناگ اور اس سے نکلنے والی نہرکی شان رفتہ کو بحال کرنے کی پر زور مانگ کی تاکہ نہایت ہی اہمیت کے حامل اس آبی ذخیرے کا وجود قائم ودائم رہ سکے۔(سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.