چلہ کلاں میں ہوئی برفبار ی کے بعد سڑکوں پرمیگڈ م اکھڑ گیا،بیشترسڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر/21فروری: چلہ کلاں میں ہوئی شدید برفباری کے بعدشہر وگام کی بیشترسڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ‘ہوئی ہیں کیونکہ گرما میں ڈالا گیا میگڈ م سڑ کوں پر اکھڑ گیا اورسفر کے دوران گھوڑا گاڑی کے سفر کا احساس ہوتا ہے۔ روان سال کی کئی مرحلوں کی برف باری کے بعدوادی کی جنوب و شمال میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ بن گئی ہے کیونکہ جگہ جگہ سڑکوں سے تار کول اور میگڈم اکھڑنے سے یہ نا قابل سفر بن گئی ہے۔ قمر وار ی سے لیکرپارم پورہ کے درمیان کھڈوں میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے اور درجنوں مقامات پر یہ سڑک ٹوٹ گئی ہے۔ ایچ ایم ٹی سے مجہ گنڈ سرینگر تک سڑک کی حالت حالیہ برف باری کے باعث انتہائی ناگفتہ بہہ ہ بن گئی ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے بیماروں بزرگوں کو سفر کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ میں ڈالا گیا میگڑ م کیسے تین ماہ بعد ہی اکھڑ گیا۔ایک مقامی باشند ے شوکت احمد گنائی نے بتایا کہ برفباری کے بعد مسافروں کے مطابق گاڑیوں میں دوران سفر گھوڑا گاڑی میں سفر کرنے کا احساس ہوتا ہے کیونکہ سڑکیں اس قدر خراب ہوئی ہے کہ ان پر چلنا مشکل نظر آ تا ہے۔لوگوں کے مطابق برف باری کے بعد اکثر سڑ کیں اصولاً نا قابل سفر بن چکی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کے علاوہ مریضوں کیلئے یہ سڑکیں کافی دشوار بن گئی ہے جس سے عوام میں ذہنی تذبذب پیدا ہوا ہے۔ جنوبی کشمیر کے علاوہ وسطی کشمیر سے گزرنے والی سرینگر جموں شاہرہ کئی ایک جگہوں پر اکھڑی ہے جبکہ پانپور سے لیکر پانتہ چوک تک اس شاہرہ کی حالت انتہائی ناگفتہ ہوگئی ہے۔اس دوران جنوب و شمال میں بین الاضلعی سڑک نیٹ ورک کاحال برف باری کے بعد یہی ہواہے اور میگڈم اکھڑنے سے ان سڑکوں پر چلنا دشوار ہوگیا ہے۔ادھر برفباری کے بعدشہر سرینگر اور پائین شہر سمیت دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں پر لوگوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس دوران لوگوں نے ان کنڑ یکٹروں اور میگڈم ڈالنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.