ویلگام کپوارہ میں تیندوے کا بچہ نمودار،لوگوں کی بڑی تعداد کی توجہ کا مرکز بنا

کپوارہ/21فروری/کے این ٹی // ویلگام کپوارہ میں اُس وقت لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوئی جب علاقہ میں تیندوے کا ایک بچہ نمودار ہوا اور اسے دیکھے کیلئے علاقہ کے مود و زن ،بچے اور بوڑھے اُمڈ آئے ۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے رامحال ویلگام میں آس وقت مقامی لوگ ششدررہ گئے جب انہوں نے علاقہ میں تیندوے کے ایک بچے کو پایا ۔مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ کو قریب 11بجے دن کے لوگ اپنے کام کاج کیلئے گھروں سے نکلے اور راستے میں انہوں نے ایک تیندوے کے بچے کو پایا ۔یہ خبر علاقہ میں جنگل کے آگ کی طرح پیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی ایک بڑی تعداد تیندوے کے بچے کودیکھنے کیلئے جمع ہو گئی ۔نمائندے کے مطابق اس موقعہ پر ویلگام پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے موقعہ پر پہنچی اور انہوں نے لوگوں سے تیندوے کے بچے کو نہ مارنے کی صلاح دی ۔بعد ازاں پولیس نے وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے تیندے کے بچے کوبعد میں اپنی تحویل میں لیکر اسے داچھی گام وائلڈ لائف پارک منتقل کیا.

Comments are closed.