لندن میں مسجد میں گھس کرنماز کے دوران موذن پر چاقو سے حملہ ، ملزم گرفتار

سرینگر/21فروری /سی این آئی// لندن میںمسجد میں گھس کر نماز کے دوران موذن پر چاقو سے حملہ کیا تاہم ملزم کو پویس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق حملہ آور نے مبینہ طور پر نماز کے دوران لندن کے ریزینٹس پارک علاقے کے پاس واقع مسجد میں گھس کر موذن پر چاقو سے حملہ کیا۔لندن میں میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو ایک شخص کو ایک مسجد کے موذن کو چاقو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حملہ آور نے مبینہ طور پر نماز کے دوران لندن کے ریزینٹس پارک علاقے کے پاس واقع مسجد میں گھس کر موذن پر چاقو سے حملہ کیا۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں ایک 70 سال سے زیادہ عمر کا زخمی شخص وہاں ملا ، اس کی حالت ہمارے اندازہ کے مطابق خطرے سے باہر ہے۔ اسپتال لے جانے سے پہلے پیرامیڈکس نے اس کا علاج کیا۔ تاہم ہم اس کی حالت کے سلسلہ میں مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ انہیں مسجد میں چاقو مارنے کی اطلاع ملی تھی۔ یہاں پہنچ کر ایک شخص کو انہوں نے قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بتادیں کہ جس وقت موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا ، اس وقت نماز پڑھی جارہی تھی۔(سی این آئی )

Comments are closed.