پولیس ڈی ایس پی اور حزب جنگجو سمیت پانچ ملزمان این آئی اے عدالت میں پیش

تمام ملزموں کی عدالتی تحویل میں مزید 15دن تک توسیع کردی گئی

سرینگر/21فروری : قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی ایک خصوصی عدالت نے کولگام میں گرفتار کئے گئے پولیس ڈی ایس پی اور دو جنگجوئوںسمیت دیگر چار ملزموں کی عدالتی تحویل میں مزید 15دن تک توسیع کردی۔سی این آئی کے مطابق معطل پولیس ڈی ایس پی دویندر سنگھ ، حزب جنگجو نوید مشتاق ، وکیل عرفان احمد سمیت دیگر دو ملزموں کو جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران عدالت میں جج سباش سی گپتا نے دیویندر سنگھ معاملے کے تمام ملزمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15دن تک نوسیع کر دی۔دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین عسکریت پسند تنظیم کے کمانڈر نوید بابو کیساتھ 11جنوری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھا انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دیویندر سنگھ کو سب جیل ہیرا نگر سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو کوٹ بھلوال جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیا گیا۔جج سباش سی گپتا نے کہا کہ ‘دیویندر سنگھ معاملے میں پیش کیے گئے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے این آئی اے کے سی آئی او کی جانب سے پیش کی جانے والی پیشیاں اور اس معاملے کی تحقیقات کے مرحلے کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری تحقیقات کو مکمل کرنے کے لیے ملزمین کو مزید عدالتی تحویل میں بھیجنا ضروری ہے۔(سی این آئی )

Comments are closed.