چین میں کورونا وائرس سے 2236 افراد کی موت
75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ، ہسپتال عملہ کوعلاج میں دشواریاں
سرینگر/21فروری : چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اطلاع چین کی قومی صحت کمیشن نے جمعہ کو دی ہے۔ ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ قومی ہیلتھ کمیشن کو 31صوبوں سے ملی اطلاع کے مطابق تقریباً 75465 مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 54965 افراد ابھی بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہیں جس میں 11633 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دو ہزار دو سو چھتیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 18264 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دیدی گئی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ دسمبر میں چین کے ہوبئی صوبے کے ووہان شہر میں سامنے آیاتھا اور اس کے بعد سے یہ دنیا کے 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔جنوری کے آخر میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر عالمی صحت کیلئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔
Comments are closed.