بی ڈی سی ممبر پامپور کے رہائشی مکان پر شبانہ سنگبازی

پامپور/18فروری/کے این ٹی // بی ڈی سی ممبر پامپور کے رہائشی مکان پر نامعلوم افرادوں نے دوران شب سنگبازی کردی ۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق اس حوالے سے ممبر موصوف نے پولیس تھانہ پامپور میں شکایت درج کی۔ بی ڈی سی ممبر پامپور الطاف احمد میر پر دوران شب اس وقت تشویش لاحق ہوئی جب نامعلوم سنگبازوں نے اس کے گھر پر سنگباری کرکے انہیں خوف زدہ کیا۔پولیس زرائع کے مطابق اچانک سنگبازی کی وجہ سے بی ڈی سی ممبر کا اہل و عیال خوفزدہ ہیں۔ بی ڈی سی ممبر نے پولیس تھانہ پامپور میں ایک شکایت درج کردی جس کے بعد پولیس نے خفیہ ذرائع کو متحرک کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments are closed.