سرینگر18 فروری//یو پی آئی // قاضی گنڈ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ٹرک سے 350کلو خشخاش ضبط کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا۔ ایس ڈی پی او نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران قاضی گنڈ پولیس نے 15منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر 8مقدمات درج کئے ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق قاضی گنڈ میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران ایس ڈی پی او افتخار حسین نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد قاضی گنڈ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ٹرک زیر نمبر JK13B-2135کو روک کر اُس کی تلاشی لی گئی ۔ ایس ڈی پی او کے مطابق تلاشی کے دوران ٹرک سے 19بیگ برآمد ہوئے جس میں 350کلو خشخاش چھپائی گئی تھی۔ ایس ڈی پی او کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس کیس کی تفتیش بڑے پیمانے پر شرو ع کی گئی ہے۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ کے ذریعے منشیات کی اشیاءایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ قاضی گنڈ پولیس نے رواں ماہ کے دوران 15منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر آٹھ ایف آئی آر درج کئے ہیں۔ایس ڈی پی او نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرئے تاکہ اس بدعت میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس کاروبار سے جڑے افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.