سرینگر18 فروری//یو پی آئی // لارنو کوکر ناگ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کے مطابق سال 2013میں لارنو میں بینک برانچ کے قیام کو لے کر حکم نامہ جاری کیا گیا تاہم آج تک یہ وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق لارنو کوکرناگ کے دس حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بشارت کھٹانہ ، علی محمد میر نے بتایا کہ سال 2013میں اُس وقت کی حکومت نے لارنو کے سینٹر پوائنٹ گردمن میں جموںوکشمیر بینک شاخ قائم کرنے کو منظوری دی تاہم کئی افراد اس بینک کو دوسری جگہ تعمیر کرنے کے ضمن میں اپنا اثر رسوخ استعمال کر رہے ہیں جو دس حلقوں کے عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ ایک شخص نے سینئر پوائنٹ کے بجائے اپنے آبائی علاقے میں عمارت تعمیر کی اور وہ اس بینک برانچ کو وہاں پر منتقل کرنا کے خواہاں ہے ۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سے اس ضمن میں فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.