آنے والے مہینوں کے دوران جموںوکشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد سبھی پابندیوں کو ہٹایا جارہا ہے /مشیر کے کے شرما
جموں وکشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن، انٹرنیٹ کے ذریعے سماج دشمن عناصر حالات درہم برہم کرنا چاہتے ہیں
سرینگر17 فروری//یو پی آئی // عزت مآب گورنر کے مشیر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات کو پوری طرح سے بحال کرنے کی خاطر آنے والے مہینوں میں اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد کرنا ناگزیر بن گیا ہے کیونکہ سماج دشمن عناصر اس کے ذریعے امن و امان کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 370کی تنسیخ کے بعد جموںوکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آگئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق گورنر کے مشیر کے کے شرما کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے بعد جموں خصوصاً وادی کشمیر میں حالات معمول پر آئے اور یہ کہ ملی ٹینسی کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کی طرف سرمایہ کاروں کو راغب کرانے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی صورتحال پر نظر گزر رکھ رہی ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ جموںوکشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں گورنر موصوف کے مشیر کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں کے دوران جموںوکشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو پوری طرح سے بحال کرنے کا امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ کے حوالے سے لوگوں کو جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے اُنہیں دور کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ کے کے شرما کا مزید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرکے جموںوکشمیر میں پُر امن حالات کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ہی صرف ٹو جی سروس کو بحال کیا گیا تاہم لوگوں کو راحت پہنچنے حکومت اس کی خواہاں لہذا آنے والے مہینوں کے دوران انٹرنیٹ کو پوری طرح سے بحال کرنے کا قوی امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے جموںوکشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے بعد اب حکومت ہر ہفتے اس سلسلے میں میٹنگ کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر ہفتے انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کو ہٹایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔ جموںوکشمیر میں قیام امن کی خاطر کی جارہی کوششوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مشیر موصوف نے کہاکہ پانچ اگست کے بعد سے جموںوکشمیر کے حالات میں کافی سدھار دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر کے لوگ اب مین اسٹریم کی طرف آرہے ہیں جو نیک شگون ہے۔
Comments are closed.