سرینگر/16فروری// سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سنیئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتظامیہ پی ایس اے کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ آئی اے ایس ٹاپر پر پی ایس اے کے اطلاق سے میں حیران ہو ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ڈاکٹر شاہ فیصل پر پی ایس اے عائد کرنے پر مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں پی ایس اے کا غلط استعمال ہو رہا ہے ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں پی چدم مبرم نے کہا کہ الزامات کے بغیرہی سیاسی لیڈران نظربند رکھنا جمہوریت میں ایک بدترین عمل ہے۔ ْپی چدمبرم نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ احتجاج انتشار کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ جمعرات کو سابق آئی اے ایس افس کی چھ ماہ بعد گرفتاری ختم ہونے کو تھی لیکن حکومت نے ریاست کی سلامتی کا حوالہ دے کر ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.