مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر /قریشی

حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ ہیں

سرینگر/16فروری/سی این آئی// پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستا ن کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک مرتبہ پھر زقر دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، سید علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

Comments are closed.