گیلانی صحت یاب ہورہے ہیں,سنڈئے مارکیٹ کھل نہ سکا، گیلانی کے رہائشی مکان کے گرد نواج میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

سرینگر/16فروری/کے این ٹی // حکام نے جہاں سید علی گیلانی کی رہائشی مکان کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہیں وہی انھوں نے سنڈئے مارکیٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران گیلانی کے رشتہ داروں کاکہنا ہے کہ بزرگ لیڈر کی صحت میں کافی سدھار ہوا ہے اور آہستہ آہستہ وہ صحت یا ب ہورہے ہیں۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق سید علی گیلانی کے صحت کے حوالے سے افواہوں کے گرم بازاری کے بیچ حکام نے گیلانی کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔ گیلانی کے ایک قریبی نے بتایا کہ مین روڈ پر جو سیکورٹی گاڑیاں تعینات رہتی تھی ان کو تھوڑی دوری پر لیا گیا ہے جبکہ گیلانی صاحب کے مکان کے سامنے اور گلی کوچوں میں سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیلانی صاحب کی صحت اب قدرئے اچھی ہیں اور ان کی طبی جانچ وقت پر ہورہی ہیں۔ انھوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ گیلانی کے گھر کے آس پاس سیکورٹی ہٹا دی گئی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سیکورٹی اور بڑھادی گئی ہیں۔اس دوران دور دراز علاقوں سے آئے لوگ اس وقت مایوس ہوئے جب انھوں نے معروف سنڈئے مارکیٹ کو بند پایا۔ لال چوک میں لوگوں کی صبح کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی ۔لوگ دور دور سے سنڈئے مارکیٹ میں خریداری کے لئے آئے تھے تاہم مارکیٹ بند پا کر کافی مایوس ہوئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا گیلانی صاحب کی مخدوش صحت کے حوالے سے جو افوائیں گر م ہے اسی سلسلے میں احتیاط کے طور سنڈئے مارکیٹ کو کھلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انھوں نے مزید بتایا کہ گیلانی کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی کوشش جارہی ہے جس پرحکام کو تشویش لاحق ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور افوا ہ بازوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کوگیلانی کی صحت سے متعلق باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ملتے ہیںجبکہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم سید علی گیلانی کے گھر باقاعدگی سے ان کا چیک اپ کرتی ہے۔ان کے فرزند نسیم گیلانی نے ایک مرتبہ پھر یہ واضح کیا کہ سید علی گیلانی صحت یاب ہیں تاہم کافی کمزور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا متواتر بنیادوں پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور اب تک ڈاکٹروں نے اْن کی صحت کو مستحکم قرار دیا ہے۔

Comments are closed.