نوجوان اب عسکریت پسند تنظیموں میں شامل نہیں ہورئے ہیں۔ دلباغ سنگھ

سرینگر/16فروری/کے این ٹی // جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ 2019 میں پلوامہ میں ہونے والے حملے میں ملوث تمام عسکریت پسندوں میں سے اب کوئی بھی نہیں جو زندہ ہو۔دلباغ سنگھ نے دارالحکومت میں چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں تقریب کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ ‘حالیہ دنوں میں ، سیکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی متعدد کوششوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا ہے’انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے میں براہ راست یا بلاواسطہ ملوث تمام عسکریت پسند نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نے عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہر طرح سے تعاون کیا ہے اور اسے مزید جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے ہر طرح سے کھڑی ہوگی۔کشمیر نیوز ٹرسٹ مانیٹرنگ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں پولیس سربر اہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں امن و قانون کی برقراری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ور اس کے لئے انتظامیہ کافی متحرک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات بہتر ہے اور اس میں اور بہتری آرہی ہے۔ انھوںنے صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جموں کشمیر میں عسکری سرگرمیوں میں نصف سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ نوجوان اب عسکری تنظیموں میں شامل نہیں ہورئے ہیں اور اپنے مستقبل کے بارئے میں سوچ رہے ہیں۔

Comments are closed.