وارانسی،16فروری(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کو 1200کروڑروپے سے زیادہ کے 40ترقیاتی پروجیکٹوں کی سوغات دینے پہنچے۔
مسٹر مودی فضائیہ کے خصوصی طیارےسے یہاں بابت پور ہوائی اڈے پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل ،وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ،نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ ،مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے وغیرہ لیڈروں نے پھولوں کے گلدستے دے کر کیا۔
وزیراعظم نے راچین جنگم باڑی مٹھ میں درن پوجن کے بعد اپنے دورے کی شروعات کی۔وہ مسٹر جگدگرو وشورادھئے گروکل کے صدر سالہ پروگرام میں حصہ لیں گے۔تقریب میں مسٹر سدھانت شیکھامنی گرنتھ کے 19زبانوں میں تیار ایڈیشن اور اس کے موبائل ایپ کا بھی افتتاح کا پروگرام ہے۔
مسٹر مودی جنگم باڑی مٹھ میں چھٹی صدی کے تامبے کی تختیوں پر درج تاریخ کا جائزہ لیں گے۔مٹھ میں پروگرام کے اختتام کے بعد وزیراعظم وارانسی -چندولی سرحد پر پڑوا علاقے میں سویم سویک سنگھ کے مفکر اور صدر رہ چکے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی اب تک کےسب سے بڑے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور بعد میں ملک کی تیسری نجی ٹرین ’مہاکال ایکسپریس ‘ قوم کو مختص کریں گے۔
اس کے بعد مسٹر مودی بڑالال پور میں واقع پنڈت دین دیال دستکاری میں ’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘ مصنوعات کی دو روزہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔اس کے بعد وہ دستکاروں اور اس سے جڑے غیر ملکوں سےآئے نمائندوں سے براہ راست خطاب کریں گے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.