لاہور، 16 فروری (یواین آئی) پاکستان میں ضروری اجناس بالخصوص آٹا اور چینی کی آسمان چھوتی قیمتوں کو لے کر اپوزیشن کے نشانے پر آئے وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔
پاکستان میں آٹا اور چینی کے دام فی الحال آسمان چھو رہے ہیں اور لوگوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور کے ایک روزہ دورہ میں صحت سہولت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں چینی اور آٹے کے حالیہ بحران میں حکومت کی کوتاہی کو قبول کرتا ہوں اور بحران پیدا کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگئی۔
Comments are closed.