ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل نے کیا میٹ دی پریس کا اہتمام

آفیسران عوا م الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کریں /ڈپٹی کمشنر گاندربل

سرینگر15 فروری: ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل نے آج ڈی سی آفس گاندربل میں میٹ دی پریس کا اہتمام کر کے ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے تعاون طلب کیا۔یو پی آئی کے مطابق چند روز قبل ضلع ترقیاتی کمیشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج ترقیاتی کمیشنر گاندربل شفقت اقبال نے منی سیکٹریٹ گاندربل میںایک میٹ دی پریس کا اہتمام کیا جس میں ضلع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔میٹ کے دوران ترقیاتی کمیشنر نے صحافیوں سے تعارف کیا۔اس موقعہ پر صحافیوں سے گفت شنید کے دوران شفقت اقبال نے ضلع کی مجموعی تعمیر و ترقی کے لئے صحافیوںسے تعاون طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجود دور میں صحافیوں کو کئی طرح کے چیلنج درپیش ہیں۔تاہم وہ اپنا فرض انجام دینے میں لیت لعل سے کام۔نہیںلیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عہدی سنبھاتے ہی انہوں نے ضلع افسران کی میٹنگ طلب کی۔اور ان پر واضح کیا کہ ہم سب عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ہیں اور اپنا کام کرتے وقت وہ عوام سے نرم طبعیت سے پیش آئیں انہوںنے کہا کہ جن لوگوں کے پاس کوءبھی سفارش یا رساءنہ ہو وہ بے جھجک انکے دفتر میں آئیں۔اس موقعہ پر صحافیوں نے ضلع میں لوگوں کو درپیش کءمسائیل جن میں بجلی پانی کی قلت ٹریفک جامنگ،رینیو ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ ضلع میں صحافیوںکے لئے ایک پریس کلب بھی قائم کرنے کی درخواست کی ترقیاتی کمیشنر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے اقدام کریں گے۔

Comments are closed.