سرینگر14 فروری//یو پی آئی // پلوامہ خود کش حملے کی پہلی برسی کے موقع پر سی پی آئی ایم نے تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی پی آئی ایم نے الزام لگایا کہ بھاجپا نے جاں بحق ہوئے اہلکاروں کے نام پر ووٹ مانگے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے پلوامہ خود کش حملے میں مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ اس بھیانک حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کہاں گئی اور کس کو جوابدہ بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال کا عرصہ گزر گیا تاہم بھاجپا اس حملے کی رپورٹ منظر عام پر لانے میں ناکام ثابت ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھاجپا نے پلوامہ حملے میں جاں بحق اہلکاروں کے نام پر لوگوں سے ووٹ بھی مانگے جو افسوس کا مقام ہے۔ سیتا رام یچوری کے مطابق بھاجپا کے سینئر لیڈران نے چناو ریلیوں کے دوران مارے گئے اہلکاروں کے نام پر ووٹ بٹورے ۔ انہوںنے کہاکہ حملے میں جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کو کتنا معاوضہ دیا گیا اس بارے میں بھی حکومت کچھ کہنے سے قاصر ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.