پلوامہ حملہ کیلئے ذمہ داروں کوجواب دینا پڑے گا ، کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا / وزیر اعظم مودی

جموں کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر حملوں کو برادشت نہیں کیا جا سکتا ، فورسز کو بھر پور جواب دینے کی کھلی چھوٹ

سرینگر/14فروری: لیتہ پورہ پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقعہ پر وزیراعظم نریندرمودی نے پڑوسی ملک اور جنگجوئوں کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حملہ کے لئے عسکریت پسندوں کوبڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا اورکسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سی این آئی لیتہ پورہ حملے کی پہلی برسی کے موقعہ پر وزیراعظم نریندرمودی نے تمام اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے فورسز پر فخر ہے جو اپنے گھر بار چھوڑکر ملک کی حفاظت پر نکلتے نہیں اور اپنی جانیں ملک کیلئے نچھاور کرتے ہیں ۔ پڑوسی ملک اور جنگجوئوں کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ حملہ کے لئے انہیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے سی آرپی ایف کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی قربانیوں کا رائیگاں نہیںہونے دیا جائے گا ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ پڑوسی خود اقتصادی بدحالی سے گزررہا ہے۔ اگرہمارے پڑوسی کو لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کو غیرمستحکم کردے گا، تووہ بڑی غلطی کررہا ہے۔۔نریندرمودی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے سرپرستوں کو بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ہم نہ صرف پاکستان کے ساتھ، بلکہ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم امن بھی چاہتے ہیں لیکن اگر ہندوستان پر کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا ہے تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فورسز اہلکاروں پر حملے کے پیچھے براہ راست پاکستان کا ہاتھ ہے اور ایسے حملوں کو قطع برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ جنگجوئوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دئے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو سیکورٹی فورسز اور اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

Comments are closed.