فوجی اہلکاروں میں خودکشی کا بڑھتا رجحان ، عشمقام میں فوجی اہلکار کی نے زہر کھا لی

گزشتہ سال 80 فوجی ،فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کر لی

سرینگر/12فروری/سی این آئی// وادی کشمیر میں تعیناتی فوجی اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کے بڑھتے وارداتو ں کے بیچ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے عشمقام میں منگل کے روز فوجی جوان نے مبینہ طور زہر کھا کرخود کشی کر لی۔ادھر گزشتہ سال کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے عشمقام علاقے میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے 3 بٹالین کے ایک اہلکار نے منگل کی شام قریب 4 بجے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ذرائع نے بتایا کہ ان کے ساتھی مذکورہ فوجی اہلکار کے پاس پہنچے اور انہیں بے ہوش پایا۔فوجی اہلکار کو فوری طورپر نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ہلاک شدہ فوجی کی شناخت بلرام سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔گزشتہ برس سابق مرکزی وزیر راجیہ سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خود کشی کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔

Comments are closed.