سرینگر11 فروری//یو پی آئی // کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر جموں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) آفیسران کے سامنے حاضر ہوئے ۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ تفتیشی ایجنسی نے کس بنیاد پر مجھے طلب کیا اس بارے میں کوئی علمیت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میرا کسی بھی کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی واسط نہیں ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کانگریس لیڈر غلام محمد سروڑی منگل کے روز جموں میں قائم این آئی اے دفتر میں حاضر ہوئے اور وہاں پر اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) دفتر کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران غلام محمد سروڑی نے کہاکہ160سی آر پی سی کے تحت اُنہیں نوٹس بھیجی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوٹس میں این آئی اے نے لکھا ہے کہ سال 2018میں درج کیس کے سلسلے میں اُن سے پوچھ تاچھ کی جانی ہے۔ غلام محمد سروڑی کے مطابق بطور ذی عزت شہری این آئی اے دفترپہنچا ہوں۔ سروڑی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ اُنہیں کس بنیاد پر طلب کیا گیا اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے ۔ غلام محمد سروڑی نے کہاکہ میرا کسی بھی کالعدم تنظیم کے ساتھ کوئی رابط نہیں ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.