جاپان کے ڈائمنڈ پرنسز جہاز میں 61 لوگ کورونا وائرس سے متاثر

ٹوکیو، 7 فروری (اسپوتنك) جاپان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خوف سے بندرگاہ پر الگ کئے گئے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی ایک کروز جہاز میں كورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے ۔این ایچ کے براڈکاسٹر نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ۔ڈائمنڈ پرنسز نامی کروز جہاز میں پیر کو ایک مسافر نئے کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا جس کے بعد انفیکشن کو روکنے کے لئے اس جہاز کو یوکوہاما بندرگاہ پر الگ رکھنے کا فیصلہ لیا گیا اور اس میں سوار مسافروں کو اپنے اپنے کمروں میں ہی رہنے کے لئے کہا گیا ۔ اس کروز جہاز پر تقریبا 3700 افراد سوار ہیں ۔ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 636 ہو گئی ہے جبکہ 31،161 لوگوں میں اس کی انفیکشن پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیلا چکا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے مد ِ نظر گذشتہ ہفتے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔

Comments are closed.