کشمیر: چلہ خورد کے دوران موسم فی الوقت مہربان

سری نگر، 5 فروری : وادی کشمیر میں 20 روزہ چلہ خورد کے پہلے ہفتے کے دوران موسم فی الوقت خشک بھی ہے اور خوشگوار بھی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہورہا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں موسم 11 فروری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔وادی کا بیرن دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ برابر برقرار و بحال ہے۔ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ بدھ کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی۔وادی میں 20 روزہ چلہ کلان پہلے ہفتے کے دوران فی الوقت مہربان ہی ہے، دن میں موسم خشک ہی نہیں بلکہ خوشگوار بھی ہوتا ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہورہا ہے جس کے باعث لوگوں کا رات بھر شدید سردی سے پریشان ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Comments are closed.