ڈیفنس ایکسپو 2020کا وزیر اعظم کے ہاتھو افتتاح; بھارت دفاعی صلاحیت میں اضافہ کسی ملک کے خلاف نہیں کررہا / مودی
سرینگر/05فروری : وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھنوں میں ڈیفنس ایکسپو کا افتتا ح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگی صلاحیت میں اضافہ کسی ملک کے خلاف نہیں بڑھارہا ہے اور اپنے ملک کامضبوط دفاع ملکی سالمیت کیلئے بہت ہی زیادہ ضروری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لکھنوں میں ڈیفنس 2020ایکسپو کی افتتاحی تقریب پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بولتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگی صلاحیت بڑھاکر دنیا میں اپنا رعب نہیں جھاڑنا چاہتا اور ناہی ہماری طاقت کسی چھوٹے ملک کو دبانے کیلئے ہے بلکہ ہم اپنے ملک کی دفاعی صلاحیت ملکی سالمیت اور سلامتی کیلئے بڑھارہے ہیں ۔ انہوںنے اپنی تقریب میں کہا کہ دفاعی شعبے میں روگار کے مواقعے پیدا ہوگئے ہیں جس میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بے روزگار اپنا روز گار حاصل کرسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایکسپودفاعی سازوسامان کی تیاری کے اہم مرکز میںتبدیل ہوگا اور ایک ہزار دفاعی کمپنیاں اس ایکسپو میں شامل ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دنیا بھر میں دہشت گردی سب سے بڑا چلینج ہے اور سب سے زیادہ ہندوستان دہشت گردی سے متاثر ہے تاہم ہماری فوج نے کامیابی سے دہشت گردی کو ختم کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ پڑوسی ممالک بھارت کو کمزور کرنے کی فرق میں رہتے ہیں اسی لئے مختلف طریقوں سے دہشت گردی کو فروغ دینے میں اپنا خاصا رول اداکرتے ہیںلیکن دنیا اب سمجھ چکی ہے کہ دہشت گردی کبھی صحیح نہیں ہوتی ۔ اس دوران انہوںنے ایکسپو کے منتظمین اور بھارتی سائنسی دانوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نئی نئی ایجادات سے ہی ملکی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے ایکسپو میں جدیدہتھیاروں کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا جبکہ نمائش میں رکھے گئے روبوٹ ، سکرین پر جنگی جہازوں اور دیگر سازوسامان کا بھی مشاہدہ کیا ۔
Comments are closed.