سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر شالہ ٹینگ سرینگر کے قریب مختصر خونین معرکہ آرائی ، تین جنگجو جاں بحق
طرفین کے مابین گولی باری میں سی آر پی ایف اہلکار بھی ہلاک ، جاں بحق جنگجو ئوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد
سرینگر /05 فروری: سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوئے پورہ شالہ ٹینگ سرینگر میں فوج و فورسز اور جنگجو ئوں کے مابین مختصر جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں سی آر پی ایف اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس سربراہ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کے قبضے سے بھاری مقدا میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ۔ سی این آئی کے مطابق انتہائی سیکورٹی حصار کے بیچ سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر لاوئے پورہ ایچ ایم ٹی کے نزدیک بد ھ کی صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی فوج و فورسز اور مسلح جنگجوئوں کے مابین خونین معرکہ آرائی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح سکوٹی پر سوار تین مسلح جنگجو ئوں کو سی آر پی ایف اہلکاروں نے روکنے کااشادہ کیا جس دوران سکوٹی پر سوار جنگجوئوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں چلائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے ساتھ ہی پولیس و فورسز کی اضافہ نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی ایک سی آر پی ایف اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کا اگر چہ نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔گولی باری کے دوران فائرنگ زور دار دھماکوں کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی علاقے لرز اٹھے ۔ جبکہ فوج کے خصوصی کمانڈوز کو طلب کرکے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ذرائع کے مطابق فورسز اور جنگجوئوں کے مابین کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس دوران دو جنگجو موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے زخمی جنگجو کو بھی گرفتار کیا ۔ جس کے بعد اگرچہ اسکو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت خطیب الدس ولد مقبول دس ساکنہ واگہامہ بجبہاڑہ ، ضیا الرحمان ولد شکیل الرحمان ساکنہ آرتھ بڈگام اور عمر فیاض ولد فیاض احمد بٹ ساکنہ چھتہ بل سرینگر کے بطور ہوئی ۔ جموں کشمیر پولیس سربراہ نے لاوئے پورہ شالہ ٹنگ سرینگر میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو لاوئے پورہ میںسی آر پی ایف اہلکاروں نے سکوٹی پر سوار تین جنگجوئوں کو روکنے کا اشارہ کیا جس دوران انہوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ جوابی کارورائی میںتین جنگجو کو ہلاک کیا گیا ۔ اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ (سی این آئی )
Comments are closed.