ملک بھر میں نافذ ہو گا این آر سی؟ پارلیمنٹ میں حکومت سے پوچھا گیا سوال تو ملا یہ جواب

نئی دہلی۔ ملک کے مختلف حصوں میں سی اے اے (CAA) اور این آر سی (NRC) کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان وزارت داخلہ نے آج واضح کیا ہے کہ ان کا این آر سی لانے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ داخلی امور کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا ‘ ابھی تک ملک گیر سطح پر این آر سی کو لے کر حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے’۔ یہ پہلا موقع ہے جب پارلیمنٹ میں سرکاری طور پر یہ بات کہی گئی ہے۔

MoS Home Nityanand Rai in a written reply to a question in Lok Sabha: Till now, the government has not taken any decision to prepare National Register of Indian Citizens (NRIC) at the national level. pic.twitter.com/e3OarkJv9x

– ANI (@ANI) February 4, 2020

اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں اعلان کیا تھا کہ این آر سی عمل کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی بھید بھاو نہیں ہو گا۔ شاہ کے اس بیان کے بعد شمال مشرق کی کئی ریاستوں میں این آر سی کو لے کر پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ آسام، تری پورہ اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ تشدد ہوا تھا۔

دراصل، این آر سی کو لے کر لوگوں میں خوف کا ماحول ہے، خاص کر مسلم برادری اور شمال مشرقی ریاستوں میں رہ رہے لوگ اس سے بہت زیادہ خوف میں ہیں۔ لوگوں کو ڈر ہے کہ اگر وہ اپنی شہریت ثابت نہیں کر پائے تو انہیں ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا۔ پھر وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر کہاں جائیں گے؟ وہیں، لوگوں کو حراستی مرکز بھیجے جانے کا بھی ڈر ہے۔

Comments are closed.