پاکستان میں ہوائی خدمات دوبارہ شروع

ٹوئٹر ہینڈل شونکر مکھرجی کے ذریعہ ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنا ائیر اسپیس پروازوں کے لیے کھول دیا ہے۔ اس سے قبل سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر پاکستان میں سبھی ہوائی خدمات غیر مستقل طور سے معطل کر دی گئی تھیں۔ دراصل پلوامہ حملہ کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ نے 26 فروری کو حملہ کر کے پاکستان واقع جیش محمد کے کنٹرول روم کو تباہ کر دیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔ جنگ جیسے پیدا ہوتے ماحول کے درمیان پاکستان نے اپنے یہاں سبھی کمرشیل فلائٹ کو روک دیا تھا۔

Comments are closed.