دونوں ممالک کی افواج نے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال ،خاتون از جاں ، کئی عام شہری زخمی ، درجنوں ڈھانچوں کو نقصان
سرینگر: ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی اور ہوائی حملوں کے بیچ حد متارکہ پر ایک بار پر آر پار گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا ہے ۔جس کے نتیجے میں پونچھ سیکٹر میں خاتون از جاں ہو گی جبکہ آر پار فوجی اہلکار سمیت کئی عام شہری زخمی ہو گئے اور رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ جس کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی آبادی نکل مکانی پر مجبورہوچکی ہے۔ جبکہ زور دار دھماکوں کے نتیجے سرحدی علاقے دہل اُٹھے ہیں ادر پونچھ اور راجوری میں تمام تعلیمی اداروں کو فی الحال بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مابین چل رہی جنگ جیسی صورتحال اور ہوائی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حد متارکہ پر آج بھی شدیدگولہ باری ہوئی ۔ ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے پر بھاری فائرنگ کی۔آر پار گولہ باری میں جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ کرشنا گھاٹی علاقے میں پیش آیا جہاں پاکستان نے صبح چھ بجے بلا اشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ سات بجے تک جاری رہا۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی فوج نے بھی پاک فوج کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری شروع کی تاہم دونوں جانب ہوئی گولہ باری کے نتیجے میںپونچھ سیکٹر میں خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ چھٹی پر گھر آئے فوجی اہلکار سمیت آر پار کئی عام شہری زخمی ہو گئے ۔ ادھر ہندوستان اور پاکستانی سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے نکل مکانی شروع کی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ راجوری ، پونچھ اور دیگر جگہوںسے سرحدی آبادی اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات میں پناہ لینا شروع کردیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ادھر صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری میں حد متارکہ نزدیک تمام سکولوں کو بند رکھنے کا انتظامیہ نے احکامات صادر کئے ہیں ۔ یاد رہے کہ 14فروری کو لیتہ پورہ پلوامہ میں ایک فدائین حملے میں 49سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوئی جبکہ 26فروری کو دوران شب بھارتی جنگی طیاروں نے پاک زیر انتظام کشمیر کے بالاکوٹ جنگلاتی علاقے میں گولہ باری کی جس میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوںنے 200سے تین سو کے قریب جنگجوئوں اور ان کے کمانڈروں کے ساتھ ساتھ کئی فوجی افسران کو بھی ہلاک کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان کے سرحدوں پر دونوں فوجیوں کے مابین گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔
Comments are closed.