سرینگر/: جموں میں ایک عاشق نے اپنی معشوقہ کا بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کرکے خود کشی کرلی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی گئی ہے اور پولیس تنام زائیوں کو ٹٹول رہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق جموں میں 24سالہ شخص نے اپنی معشوقہ کو قتل کردیا ہے اور خود پھانسی پر لٹک کر ازجان ہوا ۔ اس ضمن میں پولیس نے بتایا ہے کہ 24سالہ راکیش کمار نے اپنی معشوقہ 25سالہ شلو دیوی جو کہ ایک دوسرے کے پڑوسی تھے نے اپنے گھر میں قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق سنیچر وار کو بیشناہ میں مذکورہ شخص کو اپنے کمرے کی چھت سے فین سے لٹکتا ہوا پایا گیا اور زمین پر شلو دیوی خون میں لت پت پائی گئی ۔ پولیس کو ابتدائی طور پر پتہ چلاکہ دونوں کے مابین معاشقہ چل رہا تھا اور کسی بات پر دونوں کے مابین ان بن ہوئی اور طیش میں آکر کمار نے اپنی موشوقہ کوقتل کرکے خود کو پھانسی لگائی ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے بایک بینی سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ پولیس کیس کو مختلف زائیوں سے دیکھ رہی ہے اور اس بات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ کہیں دونوں کا کسی نے قتل کرکے یہاں چھوڑا نہ ہو۔ معلوم ہوا ہے کہ کمار ایک دکان میں سیلز مین کا کام کرتا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.