ترقیاتی کمشنر بڈگام نے سرینگر ائر پورٹ پر چائلڈ کیئر روم سہولیت کا افتتاح کیا

بڈگام/: بڈگام میں صحت خدمات میں مزید بہتری لانے کے لئے ڈائریکٹر ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا سرینگر انٹرنیشنل ائر پورٹ آکاش دیپ ماتھر نے آج دوکریٹیکل کیئر ایمبولینسز حاصل کرنے کے لئے ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر کو 76.28لاکھ روپے کے چیک سونپے۔ترقیاتی کمشنر نے سی ایس آر پہل کے تحت ڈائریکٹر ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے چیک فراہم کرنے کی ستائش کی۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب سی ایس آر نے ضلع میں ایمبولینسز حاصل کرنے کے لئے اس طرح کا قابل تحسین قدم اُٹھایا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے ۔اس دورا ن ترقیاتی کمشنر نے سرینگر بین الاقوامی اڈے پر نوزائد بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئے چائلڈ کیئر روم کا افتتاح کیا۔

Comments are closed.