محمد یونس ملک نے آج سنبھالا ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کے عہدے کا چارج

افسران پر لگن ،تندہی اورفرض شناسی کے ساتھ کام کرنے پردیا زور

سری نگر: سابق ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمدیونس ملک نے آج ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر میں ناظم تعلیم کشمیر کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔ اس موقعے پر منعقدہ تقریب میںپر محکمہ تعلیم کے افسران سے اپنے پہلے خطاب میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے ، تعلیم کے فروغ کے لئے وسائل کے بھرپور استعمال اور SSAاساتذہ کے معاملات کا حل اُن کی ترجیح رہے گی۔ اس موقعے پر محمد یونس ملک نے افسران اور محکمہ تعلیم سے وابستہ عملے سے تلقین کی کہ وہ محکمے کے اہداف کو حاصل کرنے اور درس و تدریس کومزید موثر بنانے کے لئے لگن ، تن دہی اور دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دیں۔
تقریب کے دوران سابق ناظم تعلیم ڈاکٹر جی این ایتو نے محکمہ تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے محمد یونس ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے تئیںنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران محکمے کے افسران نے اُنہیںعہدہ سنبھالنے کے لئے خیرمقدم کیا۔تقریب کے افتتاح میں جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن عابد حسین نے محکمے کے موجودہ سرگرمیوں سے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو آگاہ کیا۔
اس موقعے پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن سے وابستہ عملہ موجود تھا۔

Comments are closed.