پلوامہ حملے کے بعدبھارت میں پاکستان کے خلاف تعصب میں اضافہ

پاکستان مردہ باد کی ٹائلس عوامی ٹوائلیٹ کے لئے ملیں گی مفت، گجرات میں ٹائل فیکٹری مالک کا اعلان

سرینگر /21فرور ی / سی این آئی پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف تعصب بڑھتا ہی جارہا ہے اور اس میں شدت اس وقت سامنے آئی جب گجرات میں ایک ٹائل بنانے والی فیکٹری کے مالک نے پاکستان مردہ بار تحریر کندہ ٹائلیں لوگوں کو اپنے بیت الخلائوں میں لگانے کیلئے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پورے بھارت میں پاکستان کی مخالفت میں عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے خلاف اپنے تعصب کا مظاہرہ کررہے ہیں اور لوگ اپنے۔اپنے طریقے سے مخالفت اورریلیاں نکال رہے ہیں۔ لیکن گجرات میں ’’پاکستان مردہ باد‘‘لکھی اور پاکستان کے جھنڈے والی ٹائلس بنائی جا رہی ہیں۔ خاص بات ہے کہ ان ٹائلز کو گھروں میں استعمال کرنے کیلئے نہیں بلکہ عوامی بیت الخلا میں لگانے کیلئے مفت میں دیا جائے گا۔صنعتی ماہر اجے لوریا اور ویلکم فیکٹری مالک جینتی بھائی فلتریا کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری میں کام کر رہے کام داروں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جیسے۔جیسے لوگوں کی ڈیمانڈ بڑھتی جائے گی ویسے۔ویسے ٹائلس کی پیداوار بڑھائی جائے گی۔فی الحال موربی کے عوامی ٹوائلیٹ میں ان ٹائلس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ موربی کے علاوہ دوسریی جگہ سے بھی ڈیمانڈ آئے گی تو ان کو عوامی بیت الخلا میں لگانے کیلئے مفت میں ٹائلس دی جائیں گی.

Comments are closed.