خورشید گنائی نے بیرون ریاست زیر تعلیم ریاستی طلباء کی سلامتی کا جائز ہ لیا

سری نگر/: گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے آج صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان سے بیرون ریاست مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوںمیں زیر تعلیم ریاستی طلباء کی حفاظت سے متعلق اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے صلاح کا ر کو بتایا کہ وہ مختلف ریاستوں کے عہدہ داروں کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہیں جنہوں نے ریاستی طلباء کی حفاظت کی یقینی دہانی کرائی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی کمشنر کشمیر اور ریاستی پولیس نے ہیلپ لائن نمبرات قائم کئے ہیں جن پر طلباء اور والدین اپنے خدشات درج کراسکتے ہیں۔
صلاح کار کو ملک کے مختلف شہروں میں لیزان افسروں کی تعیناتی کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی جو نئی دلی میں قائم پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر جموں وکشمیر کی نگرانی میں کام کریں گے ۔
صلاح کار نے صوبائی کمشنر کو بتایا کہ گورنر ذاتی طور مختلف شہروں میںلیزان افسروں کے کام کاج اور طلباء کی بہبو دکا جائزہ لے رہے ہیں اور گورنر نے پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر کو طلباء کی طرف سے درج کی جانے والی کسی بھی شکایت کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ ریاستوں کے عہدہ داروں کے اشتراک سے بروقت کارروائی کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔صلاح کار نے مزید بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے اس حوالے سے تمام ریاستی سرکاروں کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔
صوبائی کمشنر نے صلا ح کار کو بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور کچھ طلباء اور والدین سے فون پر بات کی جنہوں نے طلباء کی حفاظت کے لئے ریاستی سرکاری کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات پر اطمینا ن کا اِظہار کیا ۔

Comments are closed.